مشرق وسطی

بحرین میں امام بارگاہوں کو کھولنے کی اپیل

شیعیت نیوز: معزز علمائے کرام نے کہا کہ کورونا کی نفسیاتی مشکلات کو حل کرنے میں مساجد اور امام بارگاہوں کا معنوی اور تربیتی کردار ہے۔ ان کے ذریعے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں اورکورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مانگی جانے والی دعائیں قبول ہونے کا مقدمہ فراہم ہوتا ہے۔

بحرین میں علمائے کرام نے امام بارگاہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہیں بھی عبادت کے مراکز ہیں جن پر مساجد کے ساتھ ساتھ توجہ دینی چاہئے اور مساجد کو کھولنے کی اجازت کے ساتھ امام بارگاہ کو بھی اجازت ملنی چاہئے۔

معزز علمائے کرام نے کہا کہ کورونا کی نفسیاتی مشکلات کو حل کرنے میں مساجد اور امام بارگاہوں کا معنوی اور تربیتی کردار ہے۔ ان کے ذریعے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں اورکورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مانگی جانے والی دعائیں قبول ہونے کا مقدمہ فراہم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ جمعرات کی شب یوم جانباز کی مناسبت سے خطاب کریں گے

معاشرے کے شعور کی سظح بلند ہونے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے دی گئی حفظان صحت کی ہدایات پر عمل کرنے میں لوگوں کے احساس ذمہ داری کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے قوانین اور ہدایات کو بہانہ بنا کر امام بارگاہوں کو کھولنے کی اجازت نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔

علمائے کرام نے عوام الناس خصوصا امام بارگاہوں کے ذمہ دار افراد اور دیگر متعلقہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امام بارگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے تگ و دو کریں۔

مقررین نے کورونا جیسے خوفناک وائرس کے مقابلے میں عوام کی پشت پناہی کرنے والے تمام افراد کی قدردانی کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور سب کی خیرو عافیت اور بہتری کے لئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button