داعشی دہشتگردوں کیساتھ جہاد النکاح کیلئے شام جانے والی برطانوی نژاد شمیمہ بیگم کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل

17 مارچ, 2021 02:13

شیعیت نیوز: امریکی، اسرائیلی وسعودی نوازعالمی دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اور دہشتگردوں کی جنسی تسکین کیلئے جہادالنکاح کی غرض سےبرطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا۔تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جا کر اپنا طرز زندگی تبدیل کرنے والی شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کے گستاخ وسیم رضوی ملعون کا تعلق امت مسلمہ سے نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

برطانیہ واپسی کی خواہشمند 21 سالہ شمیمہ بیگم کی تصاویر اور ویڈیو شام میں ایک کیمپ کے باہر بنائی گئی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیمہ بیگم نے دوبارہ سے مغربی انداز اپنا لیا اور وہ پینٹ شرٹ پہنے گھوم رہی ہیں۔

مشرقی لندن کی رہائشی شمیمہ بیگم 15 سال کی عمر میں داعش میں شامل ہونےاور تکفیری دہشت گردوں کی جنسی تسکین کو پورا کرنے کیلئے شام چلی گئی تھی جس پر برطانوی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی خطرات کے باعث شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ثقافت نے عورتوں کی آزادی کے نام پر عریانی فحاشی اور بے حیائی کی ترویج کی ہے جبکہ اسلام حیاء عفت اور پاکدامنی کا علمبردار ہے، علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ برطانوی نژاد شمیمہ بیگم مغربی طرز زندگی ترک کرکے وہانی مفتیوں کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے جہاد النکاح کی خاطرشام کا رخ کیا تھا جہاں درجنوں دہشت گردوں نے اس کے ساتھ جہاد النکاح کے نام پر ناجائز تعلقات قائم کیئے اور وہ حاملہ بھی ہوئی ۔

شام میں فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے ہاتھوں تاریخی ذلت آمیز شکست کے بعد شمیمہ بیگم نے بھی حکومت کے آگے سرینڈر کردیا تھااور وہ اس وقت ایک پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہے، اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے شمیمہ بیگم نے عدالت سے برطانیہ واپسی کی درخواست کی تھی جو برطانوی سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ مسترد کر دی ہے۔

8:34 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔