مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودیوں کے قبلہ اوّل پر دھاوے

شیعیت نیوز: صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر دھاوؤں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں کے لیڈر یہودا گلیک  نے کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے مصلی قبلی کی چھت پر چڑھ کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق سوموار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں  آباد کاروں، یہودی طلباء اور صیہونی انٹیلی جنس حکام  سمیت کئی  یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنیوں کے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے، امریکہ کو تشویش لاحق

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاوؤں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی سیکڑوں دونم اراضی غصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بیت لحم میں یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف کمیٹی کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بیتار علیت اے، حوض نمبر تین، حوض چار، المترسیہ، خبر الکبرہ، مغربی نخالین، وادی ابو الحمرا اور  مغربی حوسان کی سیکڑوں دونم اراضی پرقبضے کی منظوری دی ہے۔

بریجیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس توسیعی منصوبے کا مقصد یہودی آباد کاروں اور کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی قیمتی اراضی کو غصب کرنا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے کل اتوار کے روزجنوبی الخلیل میں الظاھریہ کے مقام پر فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر کھدائی شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button