ایران

ڈاکٹر ولایتی کا بشار الاسد کی خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور شام کے صدر بشار اسد کی صحت اور خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر شفیق دیوب کے حوالے کیا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات میں شام کے صدر کو شجاع اور بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر نے گذشتہ 8 برسوں میں شامی عوام کے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا اور شام پر مسلط کردہ ظالمانہ اور دہشت گردانہ عالمی جنگ میں شام کے استقلال کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داری ایفا کررہا ہے شام اور ایران کی دو قوموں اور حکومتوں کے درمیان تعلقات مضبوط و مستحکم اور اسٹراٹیجک ہیں ۔

ڈاکٹر ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد کے معالجہ کے سلسلے میں ایران کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شام بھیجنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران مشکل شرائط میں شام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جواد ظریف کی حلبچہ کے قتل عام کے ملوثین اور مغرب کی مصنوعی نیند کی داستان

دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تبریز میں شیخ محمد خیابانی کی شہادت کی 100 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران تمام مشکلات کے باوجود اپنے اہداف کی سمت قدرت کے ساتھ گامزن ہے۔ کیونکہ یہ انقلاب اعتقادی اصولوں پر استوار ہے۔

محمد باقر قالیباف نے صوبہ آذربائیجان کے غیور عوام کے ساتھ باقی صوبوں کے عوام کی والہانہ محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا خطہ زرخیز خطہ ہے اور یہاں کے عوام نے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ شجاعت بہادری اور مجاہدت کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفاع مقدس کے دوران تبریز کے عاشورا لشکر کی قربانیاں ایرانی تاریخ کے صفحات میں جلی حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔شہید شیخ محمد خیابانی کی سوسالہ شہادت کی برسی آج تبریز کی یونیورسٹی کے وحدت ہال میں منائی جارہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے قانون منظور کیا ہے اور بجٹ میں بھی اصلاح اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button