ایران

ایران نے عراق کے حالیہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کا مسترد کردیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے عراق میں قائم امریکی فوجی بیسوں کے خلاف حالیہ حملوں میں ایران کی ہر کسی مداخلت کے الزام کا مسترد کرتے ہوئے، عراقی فورسز کے خلاف امریکی ہوائی حملوں کو بین الاقوامی حقوق کے خلاف ورزی قرار دے دیا۔

مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کے نام میں ایک خط میں امریکی مشن کی جانب سے عراق میں امریکی بیسوں میں حملے کی ایرانی حمایت کے دعوی کا ذکر کرتے ہوئے ان حالیہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی۔

تخت روانچی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی مستقل مندوب نے ایران کے خلاف عراق میں ’’غیر سرکاری عسکریت پسند گروپ‘‘ کی حمایت کا الزام لگانے کی کوشش کی ہے جس کی ایران تردید کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے بالواسطہ اور بلاواسطہ، عراق میں امریکی فوجی بیسوں کے خلاف ہر کسی فرد اور تنظیم کے حملے میں مداخلت نہیں کی ہے؛ اور ہم عراق میں امریکی فورسز کے خلاف حالیہ حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ہر کسی دعوے کا مسترد کرتے ہیں جو بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ سیستانی ، یکجہتی و اتحاد کو تقویت پہنچا رہے ہیں، مصطفی الکاظمی

تخت روانچی نے کہا کہ ایران، 25 فروری 2021 میں شام اور عراق کی سرحد میں عراقی فورسز کے خلاف امریکی فوجی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خطرناک اقدامات جو غلطی سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی خود ساختہ تشریح کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، علاقائی ممالک کی قومی سالمیت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی حقوق کے خلاف ہیں۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کرے گا اور صرف اور صرف دہشت گرد گروہوں کے مفاد کی فراہمی کرے گا جن کا روکا جانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button