شہیدہزارہ مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کررہی تھی لیکن 8 دن تک وزیراعظم مزدوروں کے لواحقین کے پاس نہیں گئے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا کا قانون ہے کہ 21 روز بعد انڈوں سے چوزے نکل آتےہیں لیکن عمران خان کی ٹوکری سے 1100 دن گزرنے کے باوجود بھی ایک چوزہ نہیں نکلا

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی ماہرین کے دعوے کیے لیکن پٹاری کھولی تو چوزے اور انڈے نکلے۔جعفرآباد میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ کچھ عرصہ قبل مچھ میں 10مزدوروں کو شہید کیاگیا، شہید مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کررہی تھی لیکن 8 دن تک وزیراعظم مزدوروں کے لواحقین کے پاس نہیں گئے اور کہا کہ لواحقین بلیک میل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب NA-249 کراچی، ایم ڈبلیوایم نےعلامہ مبشرحسن کو امیدوار نامزد کردیا
انہوں نے کہا کہ ظالم کو ووٹ دینے والا بھی ظلم میں شریک ہے جبکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سیاسی جماعتیں ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ نوجوانوں کو روز گار دینے اور 50 لاکھ گھر دینےکا وعدہ کیاگیا لیکن یہ سب جھوٹ بولنے کاریکارڈ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے معاشی ماہرین کی موجودگی کا دعویٰ کیا لیکن پٹاری کھولی تو اس میں سےچوزے اور انڈے نکلے، پھر مرغیاں اور پھر کٹے نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم رضوی ملک میں بدامنی اور فساد پھیلارہاہے ،حکومت فوراََ گرفتار کرے :مولانا کلب جواد نقوی
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا کا قانون ہے کہ 21 روز بعد انڈوں سے چوزے نکل آتےہیں لیکن عمران خان کی ٹوکری سے 1100 دن گزرنے کے باوجود بھی ایک چوزہ نہیں نکلا۔سینیٹ الیکشن پر سراج الحق کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن فکس تھا، اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا اور سینیٹ چیئرمین سنجرانی سلیکٹ ہوگا۔