عراق

عراق میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے دو لاجسٹک قافلوں پر بم حملے

شیعیت نیوز: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں غیر قانونی طور پر موجود قابض امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلے بم حملوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے دو لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ عراق کے مغربی صوبے الانبار میں جبکہ دوسرا جنوبی صوبے المثنی میں السماوہ کے مقام پر بم حملے کا نشانہ بنا ہے۔

عوامی مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز عراق کے مغربی و جنوبی علاقوں میں امریکی فوج سے متعلق دو لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ جوہری معاہدے سے نکلا تھا واپسی میں پہل کیوں نہیں کرتا، الھان عمر

صابرین نیوز نے یہ بھی اطلاع دی کہ رواں مہینے میں کہ عراق میں امریکی فوجی رسد کے چار قافلوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں عراقی گروپ قاسم الجبارین نے پہلے دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

گذشتہ چند مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے کہ عراقی فورسز نے جس کی بنیادی وجہ اس ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی قرار دیتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے تمام عراقی علاقوں سے غیر ملکی افواج کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے چند روز قبل جاری ہونے والے بیان میں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فورسز کو انخلاء کے لئے دی گئی مہلت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی گئی تھی کہ اب عوامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فورسز کو پہلے سے بڑھ کر نشانہ بنایا جائے گا۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button