لبنان

لبنان ميں ہنگاموں پر قابو پانے کے لئے فوج میدان ميں آگئی

شیعیت نیوز: لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ہنگاموں اور مظاہروں کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوجی دستوں نے سڑکیں کھلوانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق لبنان میں سیاسی عدم استحکام اور سخت معاشی بحران شہریوں کے سراپا احتجاج کا باعث بنا ہے۔ مظاہرین نے کئی روز سے ٹائر جلا کر اہم سڑکوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سعودی عرب کے کمانڈر جنرل ظافر الشہری کی مشکوک موت

لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ہنگاموں اور مظاہروں کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوجی دستوں نے سڑکیں کھلوانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کرنسی کی قدر میں زبردست گراوٹ کے بعد پیر کے روز شروع ہونے والے ہنگاموں کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے باعث فوج نے مداخلت کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی فوج کی دراندازی کرنے والے اسرائیلی جاسوس ڈرون پر فائرنگ

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے خارجی راستوں پر کچرے کے الٹے پڑے ڈرموں اور جلتے ہوئے ٹائروں سے گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بیروت جانے والی شمالی سڑک کو بند کرنے والے مظاہرین میں شامل پاسکیل نورا کا کہنا تھا کہ عوام نے تمام راستے بند کر کے سب کو بتا دیا ہے کہ اب ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں اور اب سب ختم ہو چکا ہے۔

چند برسوں میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور ملک کی نصف سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، لیکن منقسم سیاسی طبقہ گزشتہ 6 ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے کابینہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button