مقبوضہ فلسطین

الشیخ عکرمہ صبری کئی گھنٹے حبس بے جا میں رہنے کے بعد رہا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو گذشتہ روز ان کے گھر سے حراست میں لیا اور کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں الصوانہ کالونی میں الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پردھاوا بولا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

دوسری طرف بیت المقدس کے ایک قانون دان حمزہ قطینہ نے بتایا کہ الشیخ عکرمہ صبری کو وحشیانہ طریقے سے گرفتار کرکے ایک پولیس اسٹیشن پر لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نصرت مسجد اقصیٰ ریلی میں سیکڑوں علماء کرام اور شہریوں کی شرکت

دریں اثنا اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے پارٹی انتخابات میں ایک بار پھر یحییٰ السنوار کو غزہ کی پٹی میں جماعت کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ السنوار کو 2021ء تک 2025ء تک غزہ کی پٹی میں جماعت کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 18 فروری کو حماس کے پارٹی انتخابات شروع ہوئے تھے جو مارچ کے آخر تک جاری رہیں گے۔ ان انتخابات میں حماس کی قیادت کا دوبارہ چنائو عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹم بم کو حرام قرار دینے کا رہبر انقلاب کا فتویٰ ایران کا آخری فیصلہ ہے، علی اکبر صالحی

یحیٰ السنوار 2017ء سے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان سے قبل جماعت کے موجودہ سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اس عہدے پر فائز تھے۔

درایں اثنا اسماعیل ھنیہ نے یحییٰ السنوار کو غزہ میں جماعت کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button