اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
پاکستان کب تک ایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ سے نہیں نکل سکتا؟ سینیٹر رحمان ملک نے بتادیا
رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی بہتری تک پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، ریاستی سطح پر ہندوستان دہشت گردی کی مالی اعانت میں ملوث ہے

شیعیت نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی نیت اچھی نہیں لگ رہی ہے، لگتا ہے فیٹف پاکستان کو دیوالیہ پن کی سرخ لکیر کی طرف دھکیل رہا ہے، فیٹف کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا امکان ہے، پاکستان کے خلاف فیٹف میں شکایت کنندہ امریکہ ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی بہتری تک پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، ریاستی سطح پر ہندوستان دہشت گردی کی مالی اعانت میں ملوث ہے، فیٹف کی طرف سے بھارت کو مکمل سپورٹ جبکہ پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کیساتھ فیٹف کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، جلد ہی ایک مضبوط ٹیم کے ہمراہ عالمی عدالت انصاف جا کر پاکستان کا کیس لڑوں گا۔