اہم ترین خبریںپاکستان

امید ہے گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل اب جلد حل کئے جائیں گے،رہنما ایس یو سی یعقوب شہباز

اس موقع پر راجہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بھی پاکستان کا حصہ ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے لئے آج تک کسی بھی جماعت نے اپنا رول ادا نہیں کیا

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورگلگت بلتستان کے وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ رہنما شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ اورمعروف سماجی و مذہبی شخصیت یعقوب شہباز کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بھی پاکستان کا حصہ ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے لئے آج تک کسی بھی جماعت نے اپنا رول ادا نہیں کیا، صرف الیکشن کے موقع پر عوام سے درجنوں وعدے کئے جو آج تک پورے نہیں ہوئے، انشاءاللہ اب گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہوجائیں گے، تعلیم کے شعبے میں بھی گلگت بلتستان کے بچوں کے لئے بہت سارے پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کے بچوں کا مستقبل اور بھی کامیاب ہوگا، ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں اُن کو ہم پایا تکمیل تک پہنچائے گے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاوطنی اور اسارت جیسے کٹھن اور مشکل مراحل میں بھی امام موسیٰ کاظم ؑنے عزم و استقلال اور جرات و بہادری سے مصائب کا مقابلہ کیا، علامہ ساجد نقوی

راجہ اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ علی سدپارہ کوہ پیما کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان کے طور پر بھی پہچانے جاتے تھے جو کہ اپنی آمدنی کا ایک حصہ غریبوں میں بھی تقسیم کرتے تھے، انشاللہ بہت جلد علی سد پارہ سے منسوب ادارہ بھی قائم کیا جائے گا، ساتھ ہم نے کوہ پیمائی کے لئے پالیسی بنائی ہے جس کو ہم اسمبلی سے منظور کروائیں گے۔

اس مو قع پر یعقوب شہباز نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل جو آج سے پہلے تک حل نہیں ہوئے وہ اب جلد حل کئے جائیں گے، گلگت بلتستان کے عوام کو آپ پر پورا بھروسہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button