دنیا

ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیاسی رویے پر روس کی تنقید

شیعیت نیوز: جنیوا میں عالمی اداروں میں روس کے نمائندہ دفتر نے ایران میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیاسی رویے پر تنقید کی ہے۔

روس کے نمائندہ دفتر نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ کافی عرصے سے ایران میں انسانی حقوق کی حمایت کے بارے میں مذاکرات کو سیاسی طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سے جیو پالیٹکل اہداف کے لیے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اس ادارے کی انسانی حقوق کونسل کی نشست میں ایران میں مبینہ طور پر چھوٹے ہوتے شہری ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جرمنی نے بھی اس نشت میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے برے ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس ملک میں مذہبی اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

جرمنی کی جانب سے یہ تشویش ایسے عالم میں ظاہر کی گئی ہے کہ ایران میں یہودیوں کے رہنما آرش آبائی نے نیویارک کی یشیوا یونیورسٹی کی ایک آن لائن نشست میں کہا کہ رائج تصور کے برخلاف، آج ایران میں زندگی گزارنے والے یہودی اسلامی انقلاب سے پہلے کی نسبت زیادہ سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی مراسم انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حجاب پہننے پر پابندی ، سوئزر لینڈ کی مسلم برادری متحرک

دوسری جانب چین کے وزير خارجہ وانگ یی نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ امریکہ کو عالمی سطح پر اپنی غلط پالیسیوں اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے چاہیے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہے تو ایران بھی ماضی کی طرح یقینی طور پر اپنے وعدوں پر عمل کرےگا۔ ایران اس سے قبل اپنے وعدوں پر عمل کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button