سعودی ولیعہد بن سلمان نے اپنے ہی سسر کو قید کروادیا،حیران کن وجہ تفصیل میں ملاحظہ کریں
جوبائیڈن انتظامیہ امریکی نژاد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل مجرم محمد بن سلمان کو قرار دیتی ہے اور ان کی سزا کا مطالبہ بھی کررہی ہے ۔

شیعیت نیوز: سعودی ولیعہد بن سلمان نے اپنے ہی سسر کو قید کروادیا۔سعودی ولیعہدکےسسر مشھور بن عبدالعزیز کو محمد بن سلمان کے حکم پر ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان نے اپنے ہی سسر کو گھر میں نظر بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ محمد بن سلمان کے سسر مشھور بن عبدالعزیز کو انکے گھر ہی میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
سعودی ذرائع کے مطابق محمدبن سلمان کے سسر نے ایک اعلی سطح امریکی سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی تھی۔یہ ملاقات ولی عہد کو ناگوار گذری۔ اسی بناء پرسعودی ولی عہد سلطنت نے اپنی بیوی کے والد کو بھی نہیں بخشا بلکہ انہیں انہی کے گھر میں قیدی بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی پر حملے کا منصوبہ ناکام،کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد نیٹ ورک گرفتار
بتایا جاتا ہے کہ ان کی نظر بندی کے احکامات ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہيں کہ جب انہوں نے سعودی دربارسے وابستہ سیکورٹی حکام کی اطلاع میں لائے بغیر امریکہ کے ایک انتہائی اہم سیکورٹی عہدیدار سے ملاقات کی تھی۔
” مشہوربن عبدالعزیز” سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے سوتیلے بھائی ہیں، ان کے علاوہ شاہ سلمان کے چار اور بھی بھائی ہیںجو ولی عہد بن سلمان کی بادشاہت کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آيۃ اللہ سیستانی کا مؤقف، امام خمینی اور آیۃ اللہ خامنہ ای کی راہ کے مطابق ہے، ہاشم الحیدری
مشہور بن عبدالعزیز کی بیٹی سارہ بنت مشہور سے محمد بن سلمان کی شادی اپریل 2008 میں ہوئی تھی، ان کے چار بچے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت خصوصاًولی عہد محمد سلمان اور موجودہ امریکی بائیڈن حکومت کے درمیان تعلقات شدید تناؤ اور اختلافات کا شکار ہیں ۔
جوبائیڈن انتظامیہ امریکی نژاد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل مجرم محمد بن سلمان کو قرار دیتی ہے اور ان کی سزا کا مطالبہ بھی کررہی ہے ۔