مشرق وسطی

شام کے استحکام سے امریکہ اور اسکے اتحادی بوکھلا اٹھے ہیں، محمود جوخدار

شیعیت نیوز: شام کے رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عرب فوج اور حشد الشعبی کی روز افزوں کامیابیوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔

عرب ای مجلے المعلومہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود جوخدار نے کہا ہے کہ عراق و شام کے خلاف امریکہ کی کھلی جارحیت ہی اس کی فورسز اور خطے میں اس کے گھناؤنے منصوبوں کی کھلی شکست کا باعث بنی ہے۔

شامی رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق و شام اُس عالمی دہشت گردی پر فتحیاب ہوئے ہیں، جس کے جنگجوؤ پوری دنیا سے اکٹھے کئے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اب امریکہ اور اس کے اتحادی شام و عراقی کے استحکام و پائیداری کے سامنے بوکھلا چکے ہیں۔

محمود جوخدار نے کہا کہ پوری دنیا سے اکٹھا کرکے شام و عراق بھیجے گئے عالمی دہشت گرد شامی و عراقی عوامی مزاحمتی فورسز و مسلح افواج کی جانثاریوں کے سامنے ایسے ناکام رہ گئے ہیں کہ ان کے تمام مذموم منصوبوں پر بھی پانی پھر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملکہ برطانیہ کی بہو میگھن مارکل نے بیکنگھم پیلس کی چولیں ہلا دیں

دوسری جانب شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں پر قابض امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا سیرین ڈیموکریٹک فورس نے زبردستی فوجی بھرتی شروع کر رکھی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے اس نے رقہ و الحسکہ کے گردونواح میں واقع متعدد گاؤں و قصبوں پر دھاوا بول کر کم از کم 200 شہریوں کو اغواء کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرد ملیشیا کی جانب سے اغواء شدہ شہریوں کو جبری طور پر فوج میں بھرتی کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہر الحسکہ کے جنوبی علاقوں سے بھی خبر ملی ہے کہ کرد ملیشیا کے جنگجوؤں نے اس مقصد کے لئے العریشہ قصبے اور تویمین گاؤں سمیت متعدد علاقوں پر دھاوا بولا ہے جس کے دوران نظر آنے والے ہر قابل قدر شخص کو حسکہ کے گردونواح میں واقع اپنے فوجی اڈوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حلیف کرد فورسز نے 2 روز قبل بھی الحسکہ کے الیعربیہ اور تل حمیس نامی علاقوں پر حملہ کر کے متعدد جوانوں کو ان کے گھروں سے نکال کر اغواء کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ شام کے مشرقی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران کرد فورسز و قابض امریکی افواج کے خلاف اور قومی حکومت کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جاتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button