مشرق وسطی

شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے اٹھارہ افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے صوبۂ حماہ میں دہشت گردوں کی باقی ماندہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے شام میں اٹھارہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی حماہ کے سلمیہ شہر کے قریب واقع ایک گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے بائيس مزدوروں کو لے جا رہی ایک گاڑی دہشت گردوں کی باقی ماندہ ایک اینٹی آرمر مائن سے ٹکرا گئی جس سے ہونے والے دھماکے میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں سے نو افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ستائيس فروری کو بھی رسم الاحمر گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والی پانچ خواتین کی اس وقت موت ہو گئی تھی جب ان کی گاڑی کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گيا تھا۔

کھیتوں میں کام کرنے والے یہ مزدور، سال کے ان ایام میں اس خطے کے کھیتوں اور میدانوں میں اگنے والے ایک مہنگے مشروم کو اکٹھا کرنے کا کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی صوبے الانبار میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں کی بارش

دوسری جانب ترکی کا ایک فوجی کاروان ’’کفرلوسین‘‘ بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔

شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد گزشتہ سال 9 اکتوبر کو بھی بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہوئے تھے۔

شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دہشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اوراب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button