اہم ترین خبریںلبنان

اگر اسرائیل نے حملہ کیا توصیہونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم ’’حزب اللہ‘‘ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پرحملہ کیا تو صیہونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اس بیان کے رد عمل میں‌ یہ بیان دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے صیہونیوں کو کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں۔ اسرائیل کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہوں نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ شہری آبادی میں میزائل اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی موجودگی بلاجواز ہے، عوامی مزاحمتی محاذ

نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسرائیل پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اسرائیل نے ہم پر حملے کی کوشش کی تو صیہونی ریاست کو دن میں تارے دکھا دیں۔

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعیم قاسم نے کہا کہ کچھ لوگ لبنانی قوم کو کم زور کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس مقصد کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح‌ کرنا اور لبنانی مزاحمت کو کم زور کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کرے گی۔ ہم لبنانی قوم کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔ دشمن کے لیے آسان نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ لبنانی حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل ہیں۔

گینٹز نے ایک نقشہ پیش کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ٹھکانوں کا ہے جہاں میزائل رکھے گئے ہیں۔ یہ مقامات اسرائیلی لبنانی سرحد پر شہری علاقوں کے بیچ واقع ہیں۔

گینٹز کے مطابق مذکورہ ٹھکانوں میں سے ہر ایک کو عملی اور انٹیلی جنس بنیاد پر جانچ لیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج لڑائی کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button