دنیا

یورپ دنیا کو پر امن دیکھنا چاہتا ہے تو امریکہ کے پیچھے چلنا چھوڑ دے، مائیک والیس

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ کے ممبر مائیک والیس نے دنیا میں عدم استحکام کے لئے یورپی یونین کی حمایت کو امریکی اقدامات ، خاص طور پر منصوبہ بند پابندیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یورپی پارلیمنٹ کے آزاد رکن مائیک والیس نے برسلز کے واشنگٹن کے پیچھے چلنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین دنیا میں استحکام چاہتی ہے تو اسے غیر قانونی امریکی پابندیوں کے لئے اپنی حمایت ختم کرنی ہوگی، والیس نے کہا کہ یہ پابندیاں جنہیں منصوبہ بند پابندیوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

در حقیقت عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے وضع کیا گیا ہے تاکہ انھیں پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا کر کے اپنے ممالک کی حکومت میں تبدیلی لانے کے لئے زور دیا جا سکے لہٰذا یورپی یونین کو امریکہ کے اس طرح کے اقدام میں اس کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی انسانی حقوق عدالت میں مغربی ممالک ہی مرکزی ملزم ہے، علامہ ابراہیم رئیسی

دوسری جانب یورپ کی جانب سے روس کی کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کے اعلان کے بعد ماسکو نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس ویکسین کے پانچ کروڑ ڈوز یورپ بھیج سکتا ہے۔

یورپین میڈیسینز ایجنسی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ روس کی تیارہ کردہ کورونا ویکسین ’’اسپوتنک-وی‘‘ کا جائزہ لینا شروع کرنے والی ہے۔

اسی این بی سی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین کے اثر، سیفٹی اور کوالٹی کی جانچ کرے گی اور کوشش کرے گی کہ معمول سے کم وقت میں یہ کام انجام دے۔ اس وقت اسلوواکیہ اور ہنگری نے روس سے ’’اسپوتنک-وی‘‘ خریدنے کا سمجھوتہ کیا ہے جبکہ جرمنی، چیک اور آسٹریا نے اسے خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیکل جرنل لینسیٹ کی جانب سے روس کی کورونا ویکسین کا جائزہ لیا تھا اور اس کی کارکردگی کو نوے فیصد سے زیادہ قرار دیا تھا، اس کے بعد سے دنیا کے مختلف ملکوں کی توجہ اس ویکسین کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

روس میں ’’اسپوتنک-وی‘‘ کی عالمی تشہیر کے عہدیدار کریل دمیتریف نے یورپ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین اس ویکسین کی توثیق کرتی ہے تو روس جون مہینے سے ’’اسپوتنک-وی‘‘ کے پانچ کروڑ ڈوز یورپ بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button