عراق

شہداء کے خون کے تحفظ کا واحد راستہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنا ہے، پارلیمانی اتحاد

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نے اپنے ایک بیان میں عراق اورشام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کے شہداء کے خون کے تحفظ کا واحد طریقہ امریکیوں کو ملک سے بے دخل کرنا ہے ۔

الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد فتح نےعراق اور شام کی سرحد پر ملک کے مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی فوجی جارحیت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکہ نے عراقی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنایا ہے، امریکہ نے عراق اور اس کی خودمختاری کا دفاع کرنے والی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام عبد الحکیم الصافی وفات پاگئے

فتح اتحاد نےاپنے بیان میں مزید کہاکہ عراقی حکومت کو عراقی مزاحمتی تحریک کے خلاف امریکی جرائم کی مذمت کرنی چاہئےنیز بغداد کے لئے ضروری ہے کہ مزاحمتی تحریک کے خلاف ایسے جرائم کی تکرار کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں، اتحاد نے اپنےبیان میں کہا کہ فی الحال ہم سمجھتے ہیں کہ الحشد الشعبی کے شہدا کے خون کے تحفظ کا واحد راستہ امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اب تک ہماری مزاحمتی تحریک کے خلاف سو سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں، اس اتحاد نے عراقی وزارت داخلہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط بھیجے تاکہ عراق میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کے بارے میں شکایت کی جائے۔

یادرہے کہ امریکہ عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوتا تھا اور جبکہ اس ملک کی حکومت داعش کے خاتمے کا باضابطہ طور پر اعلان کر چکی ہے پر امریکہ یہاں پر اپنی غیر قانونی موجودگی پر اڑا ہوا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف سرگرم قوتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button