مقبوضہ فلسطین

غزہ: اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم سے کم ایک فوجی اہلکار ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔

عبرانی فوجی ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں جنوبی فلسطین میں الریم کے مقام پر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسرے فوجی اہلکار کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ’’تلہ الفرنسیہ‘‘ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے حملے میں 17 سالہ فلسطینی زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد حسن ابو الحمص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہودی آبادکاروں کے تشدد سے فلسطینی شہری کے چہرے اور سر پرزخم آئے۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کو پتھر مارے۔

غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں پرحملوں اوران کی املاک کی لوٹ مار کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق مصر کی سرحد پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جزیرہ نما سینا کے قریب تعینات ایک اسرائیلی فوجی غلطی سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوجی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ فوج نےسپاہی کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دریں اثنا قابض اسرائیلی حکام نے زیر حراست دو فلسطینی حقیقی بھائیوں بلال اور بسام دیاب کو چار چار ماہ کی انظامی قید کی سز کا حکم دیا ہے۔ سزا پانے والے فلسطینیوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔

خیال رہے کہ 36 سالہ اسیر بلال 2003ء کے بعد اب تک 7 سال کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں اور ان کی بیشترقید انتظامی حراست پر مشتمل ہے۔ انہیں 2007ء میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2011ء اور 2012ء کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں اور انہوں‌ نے اپنے ساتھی قیدی ثائر حلاحلہ کے ساتھ 78 دن تک انتطامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button