اہم ترین خبریںپاکستان

رسول خدا ؐ کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکزوحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

مسلمان آج تباہی کے دہانے کھڑے ہیں ، مغربی قوتیں اسلام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام وار برٹن ضلع ننکانہ صاحب میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے سیرتِ امام علی علیہ السلام امن کانفرنس کا انعقادکیا گیا ،اس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اورشرکاء سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام نے بھرپور شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فوجی اتحاد نے نہتے یمنی مسلمانوں پر کن کن مظالم کے پہاڑتوڑے معروف اینکر مبشرلقمان کےبھیانک انکشافات

علامہ سید احمد اقبال رضوی نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت امام علیؑ ہمہ جہتی پہلو رکھتی ہے ۔ مولائے کائنات کی شخصیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے ، امیرالمومنین ؑ کی ذات با برکت میں ہمیں خدا کا سچا ابد،ایک جانباز مجاہد، ایک بااخلاق شوہر، یتیموں کا سہارا، ایک کامیاب سیاست دان، ایک شفیق باپ دکھائی دیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 4 سال بعدتکفیری وقوم پرست دہشتگردوں سے متعلق معلومات پر مبنی ریڈ بک تیار کرلی

انہوں نے کہاکہ رسول خدا ؐ کے بعد امت مسلمہ کے درمیان مرکزوحدت ہستی اگر کوئی ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علیؑ ہیں۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت علیؑ کی پیروی میں پنہا ں ہے۔مسلمان آج تباہی کے دہانے کھڑے ہیں ، مغربی قوتیں اسلام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button