سعودی عرب

ریاض یمنی میزائیلوں کی صدائوں سے گونج اٹھا، پروازیں کینسل

شیعیت نیوز: الجزیرہ ٹی وی چینل نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ یمن کی عوام تحریک انصار اللہ نے ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے۔جس کے بعد ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹ سے پروازیں بند کر دی گئیں۔

الجزیرہ کے مطابق جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے دار الحکومت پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تاہم ہدف پر لگنے سے پہلے ہی اسے تباہ کر دیا گیا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ جب کچھ ذرائع نے ریاض میں متعدد دھماکوں کی آواز سننے اور آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی فوج پر حملے کا خطرہ اور امریکی فوجی چوکس

سعودی عرب کی جانب سے انصاراللہ کے میزائل کو نشانہ بنانے کی خبر کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا میں کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ریاض میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کی شام کو ریاض پر چار میزائل حملے ہوئے جس کے بعد ریاض اور جدہ کے ایئرپورٹ سے پروازیں بند کر دی گئیں۔

سعودی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے کچھ اہداف پر ڈرون حملے بھی کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ان کے سہولت کار سخت انتقام کے لیے تیار رہیں، عراقی النجبا تحریک

یمن کی مسلح افواج نے ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button