دنیا

امریکہ کی اپنے اتحادی مصر کو شدید دھمکی

شیعیت نیوز: روس سے جنگی طیارے خریدنے کے بارے میں امریکہ نے مصر کو سخت انتباہ دیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں مصر کی جانب سے روس کے جنگی طیارے خریدے جانے کے بارے میں گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مصر کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے۔ اس سے پہلے امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپئو بھی مصر کو دھمکی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر مصر نے روس سے سوخوئی-35 جنگی طیارے خریدے تو اسے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مصر سمیت اپنے تمام اتحادی ممالک سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ رکھنے کے لئے وہ روس سے ہتھیار نہ خریدیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا امریکہ کی مخالفت کے باوجود گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع

انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کچھ عرصے سے روس سے جنگی طیارہ سوخوئی-35 خریدنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم جیسے ہی اس مسئلے پر گفتگو آگے بڑھتی تو قاہرہ کو واشنگٹن کے شدید انتباہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکی میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکن ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براون کا کہنا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

جنرل چارلس براون کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔ امریکی جنرل نے مثال دی کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button