سعودی عرب

واشنگٹن سعودی عرب کے سابق ولیعہد کو آزاد کر سکتا ہے، برطانوی میڈیا

شیعیت نیوز: برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے بارے میں بائیڈن حکومت کے حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ممکنہ طور پر واشنگٹن سعودی عرب کے سابق ولیعہد محمد بن نائف کو آزاد کر سکتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے سعودی عرب کے ولی عہد کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن حکومت ممکنہ طور پر برخاست کئے گئے سابق ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف کی آزادای کے لئے اقدامات کر سکتی ہے۔

فائننشل ٹائمز نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جو بائیڈن حکومت نے محمد بن سلمان کی رہبری کے بارے میں اپنے نظریات میں تبدیلی کی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے حال ہی میں جو بائیڈن اور بن سلمان کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سعودی ولیعہد اس لائق نہیں ہیں، اگر رابطہ ہوگا تو سعودی فرمانروا سے رابطہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب شہر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، متعدد علاقوں پر فوج کا قبضہ

دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا جس کے بعد ریاض، مکہ اور مدینہ سمیت 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بند کی جانے والی دس مساجد میں سے 3 کو مکمل طور پر سینیٹائز کر کے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں میں 135 مساجد کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا جن میں سے 108 کو مکمل طور پر سینیٹائز کر کے بعد میں کھولا گیا۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے مساجد کے ملازمین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمازیوں کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر گاہے بگاہے مساجد کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری طرف کورونا کے باعث اردن میں ہر جمعے کے روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اتوار سے کام کی جگہوں پر 30 فیصد ملازمین کو کام کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button