اہم ترین خبریںیمن

مآرب شہر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، متعدد علاقوں پر فوج کا قبضہ

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ مآرب میں جاری شدید جنگ کے بارے میں ملنے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے مآرب شہر کے کئی اسٹراٹیجک پہاڑی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور یمنی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے سعودی اتحاد کی ڈیفنس لائن زمین بوس ہو گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی مآرب شہر کے مرکزی کی جانب تیز رفتار پیشرفت جاری ہے اور اس شہر کے مرکز کی آزادی ریاض کی حمایت یافتہ منصور ہادی کی حکومت کے لئے کاری ضرب ہوگی۔

یمن کی ویب سائٹ التغییر نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی پیشرفت حساس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مآرب کی صورتحال بہت ہی متزلزل ہے اور وہاں سعودی عرب کے حمایت یافتہ تین لاکھ فوجی تعینات ہیں۔

رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ مآرب کو بچانے کے لئے ریاض نے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مآرب کی آزادی، جنگ یمن کے توازن کو مکمل طور سے تبدیل کر دے گی، جس سے آل سعود اور اس کے اتحادیوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی سیل کے سربراہ محمد البخیتی نے چند روز قبل مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button