اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: یمن کے عسکری ذرائع نے اس ملک میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عسکری ذرائع نے کہا ہے صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ جاسوسی کی کارروائی میں مصروف تھا کہ اسے مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی

دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی مآرب شہر کے مرکزی علاقے کی جانب تیز رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس شہر کے مرکز کی آزادی ریاض کی حمایت یافتہ منصور ہادی کی حکومت کے لئے کاری ضرب ہوگی۔

در ایں اثناء لبنانی ذرائع ابلاغ الاخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے مآرب کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں انتہا پسندوں، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو روانہ کر دیا ہے لیکن یہ سب بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت روک نہیں پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے تمام علاقوں کو آزاد کرائیں گے، ترجمان محمد عبدالسلام

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا ۔ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button