مقبوضہ فلسطین

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم

شیعیت نیوز: کل منگل کو مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ابو دیس کے مقام پر دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر فلسطینیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس پر فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور انہوں‌ نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے فائرنگ کی۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام کی طرف سے ابو دیس میں کھدائیاں شروع کرنے اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے اقدامات کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی حکام نے ابو دیس کا تقریبا 1500 دونم رقبہ قبضے میں لیا ہے۔

بیت المقدس میں دفاع راضی کمیٹی کے چیئرمین بسام بحر نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے مشرقی بیت المقدس میں ’کیدار‘ کالونی کے قریب فلسطینی اراضی پر کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی اور بحری حدود میں دراندازی

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کو1500 دونم اراضی میں داخل ہونے اور وہاں پر کسی قسم کے کام سے منع کردیا گیا ہے۔ یہ قبضہ اسرائیل کے ’’ای 1‘‘ تعمیراتی منصوبے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر فلسطینی اراضی غصب کرنےاور یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیرات کا گرین سگنل دیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں ایک بڑا تعمیراتی منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے کےآغاز کے بعد شمال مغربی بیت المقدس کو اس کے جنوبی علاقوں سے الگ کردیا جائے گا۔

ابو دیس کے شمال میں العیزریہ کا علاقہ ہے جب کہ جنوب میں سواحرہ ہے۔ ابو دیس کے مشرق میں ’’معالیہ ادومیم‘‘ نامی ایک بڑی یہودی کالونی قانی قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button