اہم ترین خبریںسعودی عرب

بائیڈن حکومت کے عتاب سے بچنے کیلئے سعودی شاہی حکومت کا اسرائیل سے مدد کیلئے براہ راست رابطہ

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں غیر قانونی حکومتوں کے درمیان برقرار ہونے والا یہ براہ راست رابطہ، سعودی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی صیہونی حکومت کے ساتھ علی الاعلان دوستانہ تعلقات کی استواری کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

شیعیت نیوز: بائیڈن حکومت کے عتاب سے بچنے کیلئے سعودی شاہی حکومت کا اسرائیل سے مدد کیلئے براہ راست رابطہ
صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کے بارے صلاح مشورے کے لئے ممتاز عرب ملک سعودی عرب کی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی ٹیلیویژن چینل ’’کان نیوز‘‘ نے اپنی سپیشل رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان براہ راست برقرار ہونے والے اس رابطے کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر بائیڈن حکومت کے خلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دے دیا جائے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق ریاض چاہتا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے بارے جو بائیڈن کی اختیار کردہ پالیسی کا تل ابیب کے ساتھ مل کر توڑ نکال لیا جائے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور سعودی ولی محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات تیزی سے کشیدہ ہورہے ہیں، جوبائیڈن صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث محمد بن سلمان کو سزا دلوانے کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترجمان پاک فوج کا آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کے فرار میں ایک سے زائد فوجیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

عالم اسلام میں ممتاز حیثیت کے حامل عرب ملک سعودی عرب کی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ یہ براہ راست رابطہ ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حال ہی سعودی دباؤ پر متحدہ عرب امارات و بحرین سمیت متعدد عرب ممالک نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے ساتھ ’’دوستی معاہدے‘‘ دستخط کر لئے ہیں جبکہ پاکستان و ملائیشیا سمیت متعدد مسلم ممالک پر اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ پر مبنی خبریں بھی مسلسل گردش کرتی رہی ہیں۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں غیر قانونی حکومتوں کے درمیان برقرار ہونے والا یہ براہ راست رابطہ، سعودی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی صیہونی حکومت کے ساتھ علی الاعلان دوستانہ تعلقات کی استواری کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button