عراق

عراق کے وزیر خارجہ کا عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ نے شام کو عرب لیگ میں واپس لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے دنیائے عرب میں اتحاد و یکجہتی کو مضبوط کرنے کے مقصد سے شام کو دوبارہ عرب لیگ میں شامل کرنے کی تاکید کی ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے منگل کو سعودی عرب میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس گفتگو میں اس بات پر تاکید کی کہ شام کو عرب لیگ میں واپس لایا جانا چاہئے کیونکہ دمشق عرب لیگ کے بانی ممالک میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے مفاد میں ہے۔ اس سے پہلے الجزائر بھی عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے مزاحمتی گروہوں کی امریکی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں امن و استحکام، خلیج فارس پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، ایسے میں متعدد شعبوں میں اس لیگ کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

واضح رہے کہ بحران شام کے وقت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دباؤ کی وجہ سے عرب لیگ نے 2011 میں اس ملک کی رکنیت ختم کر دی تھی۔

دوسری جانب عراق کے صوبے دیالہ کی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ شام میں داعش دہشت گردوں کے کیمپوں میں غاصب صیہونی حکومت کی انٹیلجینس ایجنسی موساد بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے دیالہ کی علماء کونسل کے سربراہ جبار المعموری نے کہا ہے کہ شام میں قائم دہشت گردوں کے کیمپوں میں اب تک امریکی سی آئی اے کردار ادا کر رہی تھی مگر اب اسرائیل کی موساد بھی ان دہشتگردوں کی تربیت اور انھیں منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں پیدا ہونے والی صورت حال کا براہ راست اثر عراق کی صورت حال پر مرتب ہوتا ہے اور جب تک شام سے ملنے والی سرحدوں کو پرامن نہیں بنایا جائے گا عراق میں امن قائم نہیں کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل بھی شام میں بعض سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعشی دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کر رہے ہیں تاکہ عراق میں بدامنی کو مزید بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button