اہم ترین خبریںعراق

عراق: امریکی ائیربیس کے بعد سفارت خانے بھی راکٹوں کی زد میں

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے میں نصف جدید ترین دفاعی سسٹم ان معمولی راکٹوں کے سامنے بے بس دکھائی دیا اور اب تک تین راکٹ سفارت خانے میں تباہی مچاچکے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جن میں سے تین راکٹ امریکی سفارت خانے پر گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے الحسکہ علاقے میں امریکہ کی غیر معمولی سرگرمیاں

ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے سے اسوقت دھوان اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے جبکہ سفارت خانےکے سائرن بج اٹھے ہیں۔

المیادین ٹی وی نےعراق میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تین کیٹیوشا راکٹ امریکی سفارت خانےکے اطراف میں لگے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے میں نصف جدید ترین دفاعی سسٹم ان معمولی راکٹوں کے سامنے بے بس دکھائی دیا اور اب تک تین راکٹ سفارت خانےمیں تباہی مچاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز فضا میں منڈلا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیوں کی منسوخی بغیر ایٹمی معاہدے میں امریکی واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

اسوقت بغداد کے گرین زون میں پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں جاتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

رشا ٹو ڈے نے بھی بغداد میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button