اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کیا ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید کی جگہ جنرل آصف غفور کی تقرری ہورہی ہے ؟؟؟؟

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا میں پولیسنگ معمول پرآنے پردہشتگرد واقعات میں کمی آ جائے گی

شیعیت نیوز: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی تقریری کی افواہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنےحقیقت سے آگاہ کردیا۔

آپریشن ردالفساد سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوںںنے کہا ہے کہ 22فروری 2017کوآرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہوگئے

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں امریکہ اور صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ فوج میں ہر کوئی اپنا عہدہ پورا کرتا ہے۔ عام طور پر دو سال کی معیاد ہے۔وہ اپنا وقت پورا کرتا ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے ،عوام کی حمایت کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا،عوام کی حمایت یا عزم نہ ہوتا تو یہ جنگ نہیں لڑی جا سکتی تھی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بہت پرامید ہیں،ایف اے ٹی ایف پر ان کی آبزرویشنز پر بڑا کام کیا گیا،۔ جو سفر طے کیا ہے اس کو ہر کوئی مان رہا ہے۔ قبائلی اضلاع کا اپنا کلچر ہے، واقعات زیرو نہیں ہوں گے وقت لگے گا،عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پایا جائے گا ،پاکستان کے پیش کیے گئے ڈوزیئرکے حوصلہ افزا نتائج آئے،

یہ بھی پڑھیں: آل سعود اقتدار کی بقاءکیلئے پاکستان کے در پر ، جوبائیڈن سےبھی معافی کے طلبگار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا میں پولیسنگ معمول پرآنے پردہشتگرد واقعات میں کمی آ جائے گی ،ضم شدہ قبائلی علاقوں میں پولیس جلد انتظام سنبھال لے گی، پاکستان کے پچھلے چار سال کے سفر کوہر سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے افغان امن عمل میں پاکستان کی واحد دلچسپی افغانستان میں امن کا قیام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button