اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں کیمیکل حملے کی تیاری، عالمی میڈیا کی توجہ شام اور عراقی سرحد پر

شیعیت نیوز: شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کیمیکل حملے کی سازش پر مبنی روس کے انتباہ کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر ہے۔

شام کے تجزیہ نگار عروہ ساتر کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ایک بار پھر وائٹ ہلمٹ نامی دہشت گرد گروہ انجام دے سکتا ہے اسی لئے ذرائع ابلاغ نے اپنی توجہ سرحدی علاقوں کی جانب مرکوز کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے جو انکشاف کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک ایک بار پھر شامی اور عراقی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں جس دھماکے کا انتظار کیا جا رہا ہے، اس کی ویڈیو ریکارڈنگ وائٹ ہلمٹ دہشت گرد گروپ یقینی طور پر کرے گا کیونکہ اس کے پاس ویڈیو گرافنگ کے پیشرفتہ ساز و سامان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ نے مآرب شہر کے جیل کا کنٹرول حاصل کرتے ہی قیدیوں کو رہا کردیا

واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع کے حمیمیم مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ادلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے بڑی تعداد میں کلورین گیس اس صوبے میں منتقل کر دی ہے تاکہ کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ باکسز جن میں ممکنہ طور پر کلورین گیس ہو سکتی ہے، علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں تاکہ صوبہ ادلب میں کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔

روسی وزارت دفاع اور شامی حکومت نے ملک میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور ان کے مغربی حامیوں کو ملک میں کیمیکل حملوں کا ڈرامہ کرنے اور اس کے الزامات شامی حکومت پر عائد کئے جانے کی بابت بارہا خبردار کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ان دہشت گرد گروہوں نے حلب، غوطہ شرقی اور ادلب میں اس طرح کے حملے کر کے شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا الزام لگانے کی کوشش کی تھی، تاہم دمشق کی حکومت نے ہمیشہ ہی اس قسم کے، کئے جانے والے دعوؤں کی تردید کی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گرد گروہوں نے شام میں کم کشیدگی والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button