امریکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں شرکت کو تیار ہے، نیڈ پرائس

شیعیت نیوز: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایٹمی پروگرام کے سفارتی راستے پر تبادلہ خیال کے لئے 5 + 1 اور ایران کے درمیان اجلاس کی شرکت کے لئے ملک کی تیاری کا اعلان کردیا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سفارتی راستے تک پہنچنے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے متعلق مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت کو قبول کر لے گا۔
فرانس ، جرمنی ، برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کی صبح انتھونی بلنکن (امریکی وزیر خارجہ) کے انتخاب کے بعد دوسری بار ایران اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو تمام پابندیوں کو غیر مشروط طور پر ختم کرنا ہوگا، ڈاکٹر محمد جواد ظریف
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے غیر قانونی اور غیر منصفانہ شرائط کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے تو واشنگٹن دوبارہ معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکومت نے ایران کے بارے میں سابق صدر کی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے میں واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی کی وجہ سے امریکہ عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔
ان تمام باتوں کے باوجود امریکی حکام پچھلے چند روز کے دوران بارہا یہ بات دوہراتے رہے ہیں کہ اگر ایران ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کر دے تو وہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔