لاہور کےنامورشیعہ ناشر،افتخار بک ڈپو کے بانی آغا افتخارحسین وفات پاگئے
شیعیت نیوز: لاہور کےنامورشیعہ ناشر، افتخار بک ڈپو اسلام پورہ لاہور کے بانی و مالک آغا افتخار حسین وفات پاگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 20 فروری کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد صاحب الزمانؑ حیدر روڈ اسلام پورہ میں ادا کردی گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں لاہور کی دینی ومذہبی شخصیات، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی نامور کوہ پیماعلی سدپارہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت
واضح رہے کہ آغا افتخار حسین نے ہزاروں کتب شائع کیں اور دین کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا۔ معروف امامیہ جنتری بھی افتخار بک ڈپو کے زیراہتمام ہی ہر سال شائع ہوتی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تراجم اور کتب شائع کی گئی ہیں۔
ادبی و علمی حلقوں نے آغا افتخار حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔







