اہم ترین خبریںعراق

عراق میں سخت لاک ڈاؤن کا آغاز، نامور مرجع جہاں تشیع بھی کورونا میں مبتلا

چار کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں کورونا سے اب تک 6 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر اور 13 ہزار 200 اموات ہو چکی ہیں۔

شیعیت نیوز: عراق میں کورونا وائرس نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے انتہائی سخت لاک ڈاون لگا دیا ہے۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اور بالخصوص فروری میں کورونا کے کیسز دگنے ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ شہر عراقی دارالحکومت بغداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی نامور کوہ پیماعلی سدپارہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت

حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں بغیر ماسک باہر نکلنےپر 25 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ماسک کی مانگ بڑھنے پر پاکستان کی طرح عراق میں قیمتیں آسمان پر پہنچا دی گئی ہیں۔ ایک ماسک ڈھائی ہزار دینار میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاربرس گذرجانے کے باوجود سانحہ سیہون کے مجرموں کو سزا نہ ملنا افسوسناک اور قابل مذمت امر ہے، علامہ باقرعباس زیدی

چار کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں کورونا سے اب تک 6 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر اور 13 ہزار 200 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب عراق کے 91 سالہ بزرگ مرجع جہاں تشیع آیت اللہ محمد اسحاق فیاض بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button