مقبوضہ فلسطین

پابندیوں، بارش کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں اور شدید بارش کے باوجود  ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عائد کیں۔بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی تین بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روک دیا۔جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ودیگرتکفیری گروہوں کےہزاروں دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کا انکشاف

ادھر مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نےکہا کہ اسرائیلی ریاست کرونا وبا سے غیرقانونی فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

کل جمعہ کے روز 15 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ 40 روز مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی کے بعد کل جمعہ کو فلسطینیوں نے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ ادا کی۔

واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بارش اور اس کے ساتھ برف باری نے ہرسو سفید چادر پھیلا دی۔قطبی برفانی طوفان کے باعث بیت المقدس میں برف باری اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

برف باری نے مسجد اقصیٰ کا رنگ ڈھنگ بھی بدل دیا اور مسجد کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے۔ اس موقعے پر شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں برف باری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔

غرب اردن کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔ بعض مقامات پر 30 سینٹی میٹر برف پڑی جب کہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button