حوزہ علمیہ قم کادینی طالب علم ایران سے واپسی پر تفتان بارڈر سے جبری طور پر لاپتہ
شیعیت نیوز: وطن عزیز میں شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ ظلم وناانصافی کا سلسلہ نہ تھم سکا، حوزہ علمیہ قم سے تعلق رکھنےوالا ایک اوردینی طالب علم ایران سے پاکستان واپس آنے پر تفتان بارڈر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم کو وطن واپسی پر قانون کے نفاذ کے نام پر قانون شکنی کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ وادیِ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری شہید
ذرائع کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طالب علم یاسر علی جوادی کو اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ چند روز قبل چھٹیوں گزارنے کیلئے وطن واپس لوٹے تھے، انہیں جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
شیعیت نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یاسر علی جوادی انتہائی شریف النفس اور بابصیرت عالم دین ہیں ، جنہیں ریاستی اداروں نےبے جرم وخطااغوا کرلیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، کوئٹہ میں ایف سی اہلکار شہید
مغوی طالب علم کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ یاسرعلی جوادی کو فوری بازیاب کروایا جائے ۔







