مقبوضہ وادیِ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری شہید
یہ قبرستان بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے۔

شیعیت نیوز: مقبوضہ وادیِ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری شہید،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، نام نہاد جعلی آپریشن کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت نے ریاست دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا، ڈھونگ اور جعلی سرچ آپریشن کے دوران بزدل بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی عوام کا دار الحکومت بغداد میں اسرائیل اور ترکی کے خلاف مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش
کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور بڈگام اضلاع کے میں سرچ آپریشن کے نام پر دوسرے روز بھی ان علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے، اس دوران بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ ہفتے اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد فوجی آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کیا تھا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، کوئٹہ میں ایف سی اہلکار شہید
یہ قبرستان بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے۔