اہم ترین خبریںپاکستان

محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے اہل خانہ کی طرف سے ان کے انتقال کی تصدیق کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، بابائے طالبان سمیع الحق کے فرزند کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے جو کوہ پیمائی کی دنیا میں وطن عزیز کے نام کو روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دیدہ دلیری کے ساتھ کےمنزل کے متلاشی رہے۔اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ملک کے کونے کونے میں ابھی تک دعائیں ہو رہی ہیں کہ خدا کرے یہ اطلاع درست نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے اہل تشیع کی استقامت نے کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو ہمت، طاقت اور حوصلہ دیا، آغا رضا

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button