اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، بابائے طالبان سمیع الحق کے فرزند کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 70ہزار سے زائد محب وطن پاکستانی شہداء کے اہل خانہ کا اظہار برہمی ۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی طالبان نواز عمران خان حکومت کاایک اور انوکھا اقدام ، بابائے طالبان مولانا سمیع الحق مرحوم کے فرزند مولانا حامد الحق کو سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 70ہزار سے زائد محب وطن پاکستانی شہداء کے اہل خانہ کا اظہار برہمی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر شہدائے پاکستان کے ورثاء کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئےطالبان دہشت گردوں کے باپ قرار دیئے جانے والے مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق کو سینیٹ رکنیت کےحصول کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ کے اپنےجائز حقوق کیلئے دھرنوں سے خوفزدہ حکومت نے اہم شاہراہوں پر احتجاج کو قابل سزاجرم قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کی دشمنی میں پہلے نا صرف طالبان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے لیئے اربوں روپے کی امدادی رقوم پیش کیں اور اب دہشت گردوں کی اس پناہ گاہ کے سرپرست مولوی حامد الحق کو سینیٹ کا ٹکٹ دیکر پاکستان کے ایوان بالا میں بھیجنے کی بھی تیاری کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فخر پاکستان، نامور کوہ پیماءمحمد علی سد پارہ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ حامدالحق کے والد ، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولوی سمیع الحق جنہیں چند برس قبل ان کے بیڈ روم میں ان کے ایک نوجوان خادم نے بے دردی کے قتل کردیا تھا وہ خود اپنی زبان سے اپنے آپ کو بابائے طالبان کہتے تھے، کالعدم تحریک طالبان کے بڑے بڑے دہشت گردوں بشمول جلال الدین حقانی کی فکری، عسکری اور نظریاتی تربیت جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی زیر نگرانی ہی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button