اہم ترین خبریںدنیا

انجمن اہل بیتؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت انتقال کر گئے

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی برائے انڈونیشیا کے رکن اور انجمن اہل بیتؑ انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کورونا بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا میں شیعت کی بنیاد رکھنے والے اور ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے۔

انجمن اہل بیتؑ جس کے وہ سربراہ تھے انڈونیشیا کے اکثر صوبوں میں اس کے شعبے ہیں اور ایک فعال اور ایکٹو تنظیم ہے جو مذہب اہل بیتؑ کی ترویج میں اہم کردار کر رہی ہے۔

مرحوم، رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کے نظام کے عاشق تھے۔ انہوں نے اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں۔

جلال الدین رحمت انجمن اہل بیتؑ کے سربراہ ہونے کے علاوہ، انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے رکن، مدرسہ شہید مطہری کے بانی، مجمع اخوت شیعہ و سنی کے بانی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کے رکن تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں مسلمانوں پر پابندیاں اور کڑی نگرانی کرنے کا قانون منظور

دوسری جانب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے اپنی حیات صرف کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے انڈونیشیا میں شیعیت کی بنیاد رکھنے والے اور انجمن اہلبیت علیہم السلام انڈونیشیا کے سربراہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے انڈونیشیا میں اسلامی معارف اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button