مقبوضہ فلسطین

مزاحمتی قوتوں کا غزہ کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مزاحمتی قوتوں نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں ‌عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کورونا ویکسین پہنچانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ اسرائیل غزہ کو ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ اس بیان میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں‌نے عالمی برادری بالخصوص عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ غزہ کی پٹی کو کورونا ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غزہ کی پٹی میں ایک مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے قومی مسائل اور کورونا کی وبا اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر پابندی پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران صرف عمل پر توجہ دے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

اجلاس میں فلسطینی قوتوں پر زور دیا کہ وہ قومی اصولوں کی بنیاد پر اپنی صفوں میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوں۔

اجلاس میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوؤں، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی صیہونی سازشوں اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے مجرمانہ صیہونی عزائم کی مذمت کی گئی۔

دوسری جانب فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزیرصحت نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کورونا ویکسین غزہ لائے جانے کی روک تھام کر رہی ہے۔

فلسطین کی وزیر صحت ’’می الکیلہ‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے صیہونی حکومت نے کورونا ویکسین کو غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل آگ سے نہ کھیلے، امریکہ داعش کو زندہ کرنے کے درپے ہے، سربراہ حزب اللہ

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق "می الکیلہ” نے صیہونی حکومت کو اس قسم کے ظالمانہ، غیرانسانی، عالمی قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی پروٹوکول کے منافی اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

می الکلیہ نے بتایا کہ پیر کے روز اسپوتنیک وی قسم کے 2000 ویکسین غزہ ارسال کئے جا رہے تھے کہ صیہونی حکام نے ان کی ترسیل پر قدغن لگا دیا۔

می الکلیہ نے کہا کہ یہ ویکسین کویڈ 19 کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں اور ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والے عملے کے لئے مختص کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور وزارت صحت عالمی اداروں کے ساتھ بات چيت میں مشغول ہیں تاکہ مذکورہ ویکسین کو جلد از جلد غزہ پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button