عراق

انتخابات میں امریکی مداخلت کے بارے میں عراقی ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ

شیعیت نیوز: عراقی ممبران پارلیمنٹ نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ دوسری طرف عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں موصل میں5 تکفیری دہشت گر دگرفتار کر لیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے اس ملک کے ذرائع ابلاغ کوانٹرویو دیتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ، عراقی انتخابات کی نگرانی اور ٹیکنیکل امور میں شامل ہو کر مداخلت کرنا چاہتا ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ عراق کے انتخابات میں بیرونی مداخلت اس بات کا باعث ہوگی کہ یہ انتخابات صحیح و سالم نہ ہوں ۔

عراقی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہی عراقی تجزیہ نگاروں نے بھی عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے سہارے امریکی مداخلت کی بابت خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات ڈالے گی۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ نے آئندہ دس اکتوبر کو اس ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم امن کے لئے دعوت دینے میں سنجیدہ ہیں، یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف

دوسری جانب عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کیا۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے، عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں داعشیوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا، رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کاروائی کے دوران موصل شہر میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس کاروائی میں 5 داعشی عناصر کی نشاندہی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا، اس سے قبل عراقی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ستمبر سے مختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا ان کاروائیوں کے دوران داعشیوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ستمبر کے بعد سے، داعشی تکفیری دہشت گردوں کے 17 رہنما جو پہلے کئی صوبوں میں مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

یادرہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button