مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت نے اسدود بندرگاہ پر پہنچنے والا فلسطینی سامان ضبط کرلیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اسدود بندرگاہ پہنچنے والا سامان اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا قرار دے کر اسے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے اس سامان کی مالیت ایک لاکھ 21 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سامان ترک کمپنیوں کی طرف سے غرب اردن میں حماس کو بھیجا گیا تھا۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’’7‘‘ کے مطابق حماس کے لیے بھیجا جانے والا یہ سامان وزارت دفاع، انٹیلی جنس ادارے’’شاباک‘‘ کسٹمز اور انسداد مالیاتی دہشت گردی یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی ڈایریکٹوریٹ برائے جنرل سیکیورٹی نے ترکی میں حماس کے دفتر سے ترک شپنگ کمپنی ’’TIKKNO PLUS IC VE DIS‘‘اور ترکی میں مقیم حماس رہنما عبداللہ الفقہا اور ایمن شیزم کی مشترکہ کمپنی SENSE SANITARY COMPANY  کی طرف سے بھیجا جانے والا سامان قبضے میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ عزا لانگ مارچ سکھر تا کراچی کامیاب، سندھ حکومت نےگھٹنے ٹیک دیئے، مطالبات منظور

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسدود بندرگاہ پہنچنے والے ہزاروں ڈالر مالیت کے سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ یہ سامان ترکی سے حماس کو بھیجا گیا تھا۔

بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ ہم دشت تنظیموں کے نیٹ اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا میں اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے دوپہر کے اوقات میں مقبوضہ علاقوں کے فضائی حدود میں اچانک اور وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشقوں میں مختلف قسم کے طیاروں، لڑاکا  ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے ڈرون  طیارے شامل ہیں مشقوں‌ کے دوران فضا میں طیاروں کی گھن گرج اور دھماکوں کی آوازیں‌ بھی سنی گئی۔

فوجی ترجمان نے اشارہ کیا کہ یہ مشقیں بدھ کے روز ختم ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق مشقیں شمالی محاذ پر جنگی منظرناموں کے مطابق شروع کی گئی ہیں۔ مشقوں کا مقصد قابض فضائیہ کی برتری کو برقرار رکھنا، سرحدی تحفظ اور جارحانہ اور انٹیلی جنس مشن شامل ہیں۔

مشقوں سے خطے میں کارروائیوں کو برقرار رکھتے ہوئے لاجسٹک اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کرنا بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button