دنیا

کورونا وائرس کی نئی لہر ’’بی 117‘‘زیادہ خطرناک ہے، برطانوی جنیو مکس

شیعیت نیوز: برطانوی جینیاتی ادارے جنیو مکس نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 کی نئی قسم 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف معاشی بحران کے باوجود بیلجیئم کے عوام نے 23 ارب یورو بینکوں میں جمع کروائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانوی جینیٹک تجزیاتی پروگرام ’’جنیو مکس یو کے‘‘ کے ڈائریکٹر شیرون پی کاک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔

عالمی وباء قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم زمین پر زیادہ خوف و ہراس پیدا کر سکتی ہے کیونکہ یہ زیادہ وبائی اور جان لیوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی نئی قسم کی 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ کورونا کی نئی قسم دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ کورونا کی نئی قسم بی117 کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی زندانوں میں 37 فلسطینی خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل

دوسری طرف عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں اور سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے نتیجے میں شرح اموات میں کمی آنے لگی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی کمی کے ساتھ مارچ کے وسط تک دو تہائی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سائنسدان انتہائی نگہداشت میں شرح اموات میں بھی 36 فیصد تک ریکارڈ کمی کیلئے پر امید ہیں۔

دوسری جانب معاشی بحران کے باوجود بیلجیئم کے عوام نے 23 ارب یورو بینکوں میں جمع کروائے۔

دوسری جانب بیلجیئم میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باوجود 2020 میں بیلجئیم کے عوام نے 23 ارب یورو بینکوں میں جمع کروائے ہیں۔ یہ بات نیشنل بینک آف بیلجیئم کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں جمع کروائی جانے والی یہ رقم گزشتہ کئی برسوں سے جمع ہونے والی رقوم سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ رقم بیلجیئم کے شہریوں کی دستیاب اوسط آمدنی کا 21 فیصد بنتی ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں 2009 کے مالی بحران کے بعد سے دستیاب اوسط آمدنی میں سے بچت کی شرح کبھی بھی 13 فیصد سے زیادہ نہیں رہی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button