اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی پہنچے سےقبل ہی مزاکرات کامیاب، تحفظ عزا لانگ مارچ کے مطالبات منظور

نوٹیفکیشن کی جلد وصولی کے بعد لانگ مارچ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے بجائے قبرستان وادی حسینؑ پر اختتام پزیر ہوگا۔

شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرار ؑ کی ایک اور فتح ، شیعہ علماء کونسل سندھ کی قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان مزاکرات کامیاب ، شرکائےتحفظ عزا لانگ مارچ کے کراچی پہنچنے سے قبل ہی مطالبات منظور۔ نوٹیفکیشن کی جلد وصولی کے بعد لانگ مارچ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے بجائے قبرستان وادی حسینؑ پر اختتام پزیر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک جاری تحفظ عزا لانگ مارچ نے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے سے قبل ہی نتیجہ حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور شیعہ علماءکونسل کی مزاکراتی کمیٹی کے درمیان مزاکرات کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے تمام مطالبات منظور کرلیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر تا کراچی تحفظ عزا لا نگ مارچ کادوسرا روز، رات گئے کراچی آمد متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ علماءکونسل کے مطالبے پر سندھ حکومت نے عزاداران حسینی ؑ پر درج بےبنیاد مقدمات کے خاتمے اور تمام مطالبات کی منظور ی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شیعہ علماءکونسل کی صوبائی قیادت نے مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کو قبرستان وادی حسینؑ پر اختتام پزیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ عزا لانگ مارچ سندھ بھر سے قافلے کراچی کی طرف روانہ

شیعیت نیوز کو موصولہ آخری اطلاعات تک آئی جی سندھ کی جانب سے عزاداران حسینی پر درج مقدمات کے خاتمے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ، لانگ مارچ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ شیعہ علماء کونسل کی صوبائی قیادت کرے گی، واضح رہے کہ سندھ بھر میں محرم الحرام سے تاحال عزاداران حسینی ، علمائے کرام اور دیگر شخصیات پر بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور میں ڈالے جانے کے خلاف شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کل سکھر پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کیلئے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کو جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button