اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطیٰ کے سارے مسائل کی جڑ ہیں، ڈپٹی سیکریٹری جنرل حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت اور جابرانہ ظالم رہنما خطے میں تمام مسائل کی جڑ ہیں۔

یہ بات حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیر کے روز ایرانی اور عالمی سائنسدانوں اور مفکرین کی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کی قومی دولت اور سہولیات سمیت تیل کو لوٹ رہا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے اس خطے میں امریکہ اور صیہونیوں کے دیگر خطرات کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مذکورہ دھمکیوں کے علاوہ ثقافتی جہت میں علاقے کے نوجوانوں کو ان مقاصد کی طرف راغب کرنا چاہتا ہے جو ہمارے مفادات کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کی تحریک بدستور جاری رہے گی، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

انہوں نے مزاحمتی شہدا بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کے اعزاز جنھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گزشتہ سال بغداد ہوائی اڈے کے قریب قتل اور شہید کیا گیا تھا، پرکہا کہ شہید سلیمانی حقیقتا اس خطے میں امریکہ کو اپنے گھٹنوں تک لے آئے۔

ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا کہ شہید سلیمانی عالم اسلام میں ایک بہت ہی بڑے ماڈل کے طور پر ابھرا اور انہوں نے مزاحمت کے میدان میں ایسے منصوبے پیش کیے جن کے ذریعے وہ ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہا۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل سلیمانی مزاحمتی کمانڈروں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہوئے کبھی بھی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تھے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کل منگل کے دن قوم سے خطاب میں ملکی ، علاقائي اور عالمی صورتحال بیان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ کا خطاب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔ سید حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں اسلامی مزاحمت کے شہید کمانڈروں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button