دنیا

یورپی پارلیمنٹ کا سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر کے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنا پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یاد دہانی کرائی ہے کہ یونین کے بعض رکن ممالک سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھ کر یورپی کونسل کے مشترکہ موقف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔ یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یمن میں دسیوں ہزار سے زیادہ عام شہریوں کے جانی نقصان اور اس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے باوجود برطانیہ نے سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا لائسنس جاری کیا ہے اور ساتھ ہی وہ سعودی فوجیوں کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے ڈرائیونگ مہم چلانے والی خاتون لجین الھذلول کو رہا کر دیا

دوسری جانب روسی وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاؤروف نے کہا کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا بیان یورپی سفارت کاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button