یمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے صوبہ خمیس مشیط میں شاہ خالد کے اڈے پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے صوبہ خمیس مشیط میں شاہ خالد اڈے کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر میزائل فائر کیا۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی یو اے وی فورسز نے خمیس مشیط میں واقع سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ ’’ملک خالد‘‘ کو 3 ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے لکھا کہ اس جوابی کارروائی میں استعمال ہونے والی تمام کی تمام یو اے وی یونٹس ملک میں تیار کئے جانے والے ’’قاصف 2K‘‘ ڈرون طیارے تھے جنہوں نے تمام اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی ایئرلائنز اپنے طیارے سعودی ائیرپورٹس کی طرف نہ بھیجیں، انصار اللہ یمن

یحیی سریع نے کہاکہ خدا کے فضل سے ، یمنی میزائل یونٹ نے خمیس مشیط کے علاقے پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ، جو اس علاقے میں شاہ خالد اڈے پر لگا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل ہدف کے لئے موزوں تھا اور ابھی اس کی نقاب کشائی نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ میزائل حملہ جارح اتحاد کی فضائی اور فوجی کشیدگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے حملے اور ہمارے ملک کے محاصرے کے تسلسل کے جواب میں کیا گیا۔

جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ یمنی جوابی حملے مختلف اوقات میں انجام پائے ہیں جو جارح سعودی عرب کی جانب سے یمن پر ہونے والے ہوائی حملوں اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا ایک جواب ہے۔

یاد رہے کہ اس بیان کے کچھ ہی گھنٹے پہلے سعودی عرب نے دعوی کیا تھا کہ اس ملک میں خمیس مشیط کے علاقے پر فائر کیے گئے یمنی بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button