اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ مسجد حیات آباد کی چھٹی برسی پر شب شہداء کا انعقاد

انہوں نے آئی ایس او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ واقعاً آئی ایس او کے جوان ملت کا درد رکھتے ہیں، شہداء کی یاد کو مناتے ہوئے یہ دیگر نوجوانوں کے لئے بھی بیداری کا باعث بن رہے ہیں

شیعیت نیوز: شہدائے امامیہ مسجدحیات آباد پشاور کی چھٹی برسی کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینئر احباب اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شب شہداء سے علامہ نذیر حسین مطہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی یہ سازش تھی کہ وہ ان مسجدوں میں دھماکے کرکے مسجدوں کو ویران کردینگے لیکن ہم نے شہادت کا درس اپنی ماؤں کے دودھ میں پیا ہے اور یہ درس ہم نے کربلا سے سیکھا ہے، ہم ہمیشہ اپنی قربانیاں اسلام کے لیے پیش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کسی فرقہ کی تکفیر کی قائل نہیں جو کسی مسلمان کی تکفیر کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے آئی ایس او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ واقعاً آئی ایس او کے جوان ملت کا درد رکھتے ہیں، شہداء کی یاد کو مناتے ہوئے یہ دیگر نوجوانوں کے لئے بھی بیداری کا باعث بن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 13 فروری 2015 کو جمعہ کی نماز میں دھماکہ ہوا تھا، جسمیں 25 سے زائد نمازی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button