اہم ترین خبریںپاکستان

انقلاب اسلامی کے محافظوں نے اسے پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے،آغا نقی ہاشمی

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، دشمن جتنی پابندیاں لگا رہا ہے، انقلاب اُتنا ہی زیادہ مضبوط ہو رہا ہے

شیعیت نیوز:  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کی تقریب امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب میں معروف اسکالر آغا نقی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔

ڈویژنل صدر محمد ثقلین ظفر نے خطبہ استقبالیہ دیا، جبکہ تقریب میں سینیئرز اور امامیہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدور سید فرخ مہدی، ضیغم الحسن، جواد جعفری، عاطف حسین، شہریار حیدر اور دیگر موجود تھے۔

آغا نقی ہاشمی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابیوں اور اس انقلاب کے خطے پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کیلئے ڈھارس ہے ،زہرانقوی

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، دشمن جتنی پابندیاں لگا رہا ہے، انقلاب اُتنا ہی زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، انقلاب کو ناکام کرنے کے لیے عالمی سطح پر سازشیں تیار کی گئیں، لیکن انقلاب اسلامی کے محافظوں نے اسے پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج انقلاب کی کرنین یورپ میں جگمگا رہی ہیں، جہاں انقلاب کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہے۔ اس وقت استعمار انقلاب سے خوفزدہ ہے، آج اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے لیے مسلمان ممالک بھی امریکی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button